حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں نوجوانوں نے مہاجر ثقافتی دن منایا ، اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مہاجر ثقافتی دن منانے کے حوالے سے حیدرآباد اور لطیف آباد
میں مختلف مقامات پر نوجوانوں نے ریلیاں نکالیں۔ ایم کیو ایم کے پرچم اٹھائے نوجوان شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے رہے جبکہ موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں میں سوار مہاجر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ مہاجر ثقافت کا ہماری تاریخ کا اہم ورثہ ہے اس دن کو بھرپور انداز سے منانا چاہیے اور ہم بھی اس دن کو بھرپور انداز سے منا رہے ہیں۔