ہم مجبوری میں مذاکرات کر رہے ہیں: عمر ایوب

143

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم مجبوری میں مذاکرات کر رہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران تحریک انصاف کارکنوں کے خلاف اسنائپر گن استعمال کیے گئے، ہمارے 14 کارکنوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 200 سے زیادہ پی ٹی آئی کے کارکنان لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم نے اپنے مطالبات پیش کر دیے ہیں، تعجب ہوتا ہے جب یہ سنتا ہوں کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتی ۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا چلا رہا ہے کہ میں مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہوں،6 کیسز میں مجھے ابھی ضمانت مل چکی ہے،مجھے ضمانتوں کے پیچھے لگا دیا گیا ہے ۔