مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی گھائی گرنے سے5اہلکار ہلاک

184
Indian army vehicle fell into a ravine

پونچھ: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ گاڑی 300 فٹ گہری کھائی میں گری جبکہ حادثے کے بعد فوج اور پولیس کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔

ٹریفک حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے اور تمام زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔