چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا شیڈول باضابطہ جاری، شائقین بڑے مقابلوں کے منتظر

218

دبئی:بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے 19 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے ایونٹ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

اس میگا ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے درمیان 15 دلچسپ مقابلے ہوں گے۔ سب سے زیادہ توجہ پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج مقابلے پر ہوگی، جو 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

میچز کے گروپس اور مقامات

کراچی اور راولپنڈی کے میدان میں تین تین میچز کھیلے جائیں گے۔ اسی طرح لاہور اور دبئی کو چار چار میچز کی میزبانی ملے گی جب کہ فائنل 9مارچ کو لاہور میں طے کیا گیا ہے، البتہ بھارت کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو یہ مقابلہ دبئی منتقل کردیا جائے گا۔

گروپس اور ٹیمیں

چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں جب کہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا ہیں۔

سیمی فائنلز اور فائنل

پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور کے میدان میں کھیلا جائے گا۔فائنل کے لیے9 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور ضرورت پڑنے پر 10 مارچ کو ریزرو رکھا گیا ہے۔

اہم میچز کی تفصیلات

19 فروری:پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ– کراچی

20 فروری: بنگلادیش بمقابلہ بھارت – دبئی

23 فروری: پاکستان بمقابلہ بھارت – دبئی

27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش – راولپنڈی

2 مارچ: نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت – دبئی

9 مارچ: فائنل – لاہور (بھارت کی شمولیت کی صورت میں دبئی)

واضح رہے کہ یہ میگا ایونٹ (چیمپئنز ٹرافی 2025ء) نہ صرف کرکٹ شائقین بلکہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کے منتظر کرکٹ کے دل دادہ افراد کے لیے خاص طور پر یادگار ہوگا۔