محکمہ ورکس اینڈ کمیونی کشنخیبرپختونخوا میں تبادلوں پر پابندی

84

پشاور(آن لائن)محکمہ ورکس اینڈ کمیونیکشن خیبر پختونخوا میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی کردی ہے مراسلے کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو کے تمام افسران اور ملازمین پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔عدالتی کیسوں ،خالی پوسٹوں پر تبادلے اور تعیناتیاں اس فیصلے سے مستثنی ہوں گے۔محکمہ کے تمام انتظامی افسران کو اعلامیہ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔