سوات وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

69

سوات ( مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 165 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ
تھا۔زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔