لاہور (آن لائن) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی استدعا کار بڑھانے کا فیصلہ ، ہیڈ آفس سے افسران مانگ لیے، بتایا گیا ہے کہ گریڈ 15سے گریڈ 5 کے افسران اور اہلکار ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے مانگنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا گیا ہے، ایف آئی اے لاہور نے
80 سب انسپکٹر 40 اے ایس ائی مانگے گئے ،ہیڈ کانسٹیبل کی تعداد بڑھانے کے لیے 30 اہلکار مانگے گئے،ایف آئی سے سائبر کرائم ونگ میں افسران کی کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں رواں سال 56 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں ،افسران کی کمی کے باعث صرف 222 مقدمات کا اندراج ہو سکا۔