سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا نے اسپیس ایکس کے تیار کردہ فالکن9 راکٹ کے ذریعے تیسرا جاسوس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ۔ وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جاسوس سیٹلائٹ کیلیفورنیا میں واقع وانڈن برگ خلائی بیس سے روانہ کیا گیا۔ مصنوعی آپرچر راڈاروں سے لیس سیٹلائٹ کو اسپیس ایکس کے ساختہ فالکن 9 نامی راکٹ کے ذریعے کامیابی سے مدار میں داخل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ جاسوس سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے سے جنوبی کوریا کا مقصد شمالی کوریا کی فوجی کاروائیوں کی زیادہ بہتر نگرانی کرنا ہے۔