وزیر اعظم کاٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم درست ہے

59

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کاٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم لائق تحسین ہے۔ با اثر ٹیکس چوروں نے قومی سلامتی اور عوام کے معیار زندگی کو متاثر کیا ہے۔سیاسی اور کاروباری اشرافیہ میں ٹیکس چوری عام ہے جسے روکنا ضروری ہو گیا ہے۔شاہد رشید بٹ نے آج یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ٹیکس چوری کی صورتحال کو اسی صورت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جب ٹیکس کی وصولی درست طریقے سے کی جائے جس کے لیے انتظامی اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹیکس چوروں کو پکڑیں اور عدم تعمیل پر سخت سزائیں نافذ کریں جو کہ محصولات کی وصولی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔ وزیر اعظم اس ضمن میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے بخوبی آگاہ ہیں اور اسے اولین ترجیح دیتے ہیں۔ٹیکس کی وصولی بہتر بنانے کے لئے شوگر انڈسٹری کو ہدف بنایا گیا ہے جس سے قیمتوں کو مستحکم کرنے، ذخیرہ اندوزی کو ختم کرنے اور ٹیکس کی وصولی کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔مزید برآںوزیر اعظم نے چینی کے اسٹاک کی نگرانی کی ہدایت کی ہے عوام کے لیے سستی قیمتوں پر چینی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔