میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے میکسیکو کی ریاست لاپروتا سے اڑان بھری تھی،جس کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ طیارے کا ملبہ ریاست جالسکو کے ایک دور دراز اور گھنے جنگل میں ملا ہے جس میں آگ لگی ہوئی تھی۔ دشوار گزار راستے ہونے کی وجہ سے جائے وقوع تک پہنچنے میں ریسکیو ٹیم کو بہت وقت لگا۔ حادثے کی جگہ سے 7 لاشیں برآمد ہوئیں۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔