ہوانا (انٹرنیشنل ڈیسک) کیوبا میں 5.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے عوام میں خوف پھیل گیا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی میڈیٹیرینیئن سیسمولوجیکل سینٹر نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے صبح سویرے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی،جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔