ببرلوبائی پاس جائے حادثے کا ڈی آئی جی وکمشنرسکھر کا دورہ

65

سکھر (نمائندہ جسارت) ببرلو بائی پاس پر رونما ہونیوالے حادثہ جس میں پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے واقعے پر مزدا اور آئل ٹینکر کو پولیس نے قبضہ میں لیکر مقدمہ تھانہ ببرلو درج کر دیا گیا، ڈی آئی جی سکھر کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ اور کمشنر سکھر فیاض عباسی نے ڈپٹی کمشنر خیرپور سید احمد فواد شاہ ، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی دھاریجو اور موٹروے پولیس کے افسران کے ہمراہ ضلع خیرپور کے تھانہ ببرلو میں نیشنل ہائی وے پر مزدہ اور آئل ٹینکر کی لاپرواہی/ غفلت اور تیز رفتاری کی وجہ سے خیبر کار میں سوار پانچ قیمتی جانوں کا دوران ایکسیڈنٹ زیاں پر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ غفلت برتنے والے اس افسوسناک حادثے میں ملوث مزدا اور آئل ٹینکر کے فرار ڈرائیوروں کو ان شاء اللہ جلد سے جلد گرفتار کر کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا، طگبعد ازاں ڈی آئی جی سکھر اور کمشنر سکھر نے ڈپٹی کمشنر سکھر/خیرپور ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی و موٹروے پولیس افسران کے ساتھ ایسے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کیا۔