گھارو(نمائندہ جسارت )گھارو میں ڈاکوؤں نے تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کو گن پوائنٹ پر 52 ہزار روپے کی نغدی اور قیمتی موبائل فون سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گھارو کے قریب پمپ ہاؤس کالونی کے قریب واقع مسجد حمزہ میں کراچی سے آنے والی تبلیغی جماعت ٹھیری ہوئی تھی جن میں سے تین ساتھیوں کو گزشتہ رات مسجد کے گیٹ پر موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ایک سے 42 ہزار دوسرے سے 10 ہزار لوٹ لیے جبکہ جاتے جاتے ان کی جامع تلاشی لیتے ہوئے ان کے پاس سے قیمتی موبائل فون بھی چھین لیے اور ہوا میں اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے اس واردات کے بعد علما ایکشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ مولوی محمد قاسم چانڈیو نے کی جانب سے گھارو تھانے پر رپورٹ درج کراتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسی واردات ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے دین کی خدمت کے لیے آنے والوں کو بھی نشانا اس بات کی دلیل ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قانون کا بھی ڈر خوف نہیں رہا ہے جہاں وہ بڑی دلیری اور بے خوف ہوکر قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں انہیں نے کہا کہ ہم نے رپورٹ لکھادی ہے مگر ابھی تک مجرموں کا پتا نہیں چل سکا ہے۔