ننکانہ صاحب(این این آئی)اقوام عالم، اسلامی ملکوں اور انسانیت سے محبت رکھنے والوں لوگوں کوچاہے کہ وہ فلسطین و مقبوضہ جموں وکشمیرکے محکوم عوام کی حالت زار کی طرف توجہ دیں اور انکے ساتھ یکجہتی کابھر پور اظہار کریں، ، وہ ان کی آوازکو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے،ان کی زمینوں، گھروں پر قبضہ کر رہا ہے،ان کی شناخت چھیننے کی کوشش کر رہا ہے تو اسرائیل فلسطین میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے نسل کشی کررہاہے،غزہ میں اسپتال کھنڈرات میں تبدیل کیے جا رہے ہیں، فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی افواج کی طرف سے نسل کشی کے واضح آثار ہیں،ان الفاظ کا اعادہ ملک بھر کے علما مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سر براہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹانے دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کے عالمی دن کے حوالے سے یو ایم ایف پی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب میں کیا ،سیمینار سے پرو فیسر ڈاکٹرجلال الدین نوری، پروفیسر ڈاکٹر سعید سہروردی، پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی ، پروفیسر ڈاکٹر علامہ سعیدسہروردی،پروفیسر ڈاکٹر مہربان نقشبندی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیا الدین،پر و فیسر علامہ ڈاکٹر محمود عالم خرم آسی جہانگیری، مولانا سلمان بٹلہ و دیگر نے بھی خطاب کیا، صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا کہ جب دنیا میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے تو بھارتی مظالم کا شکار کشمیر ی اور فلسطین میں اسرئیلی ظلم و جبر میں مبتلا فلسطینی اپنے حق و انصاف اور یکجہتی کے منتظر ہیں،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم افراد اپنے تعیں حق و انصاف اور یکجہتی کے بے تابی سے منتظر ہیں، حق و انصاف پر یقین رکھنے والی دنیا بھر کی اقوام کو چاہئے کہ وہ گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کی حالت زار کی طرف توجہ دیں اور انہیں غیر قانونی بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کریں، انہوں نے بھارتی غلامی سے آزادی کیلئے کشمیریوں کے جذبے اور بہادری خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے370 اور 35A کی دفعات غیر قانونی طورپر منسوخ کیں اور وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے بی جے پی کی پالیسیوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے،جبکہ غزہ میں شہریوں کو پانی تک رسائی سے محروم رکھنے کے اسرائیل کے نسل کشی کے اقدامات مذمت ہیں عالمی برادری اور اسرائیل کے حامی ممالک اسرائیل کے لیے غیر مشروط حمایت ختم کر کے غزہ میں نسل کشی کو روکنے کی ذمے داری پوری کریں۔