کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ‘پیکا آرڈیننس کامقدمہ میںسیشن جج ایسٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیرخان کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ، ملزم کے خلاف ایف آئی اے مقدمہ درج کرکے گرفتارکیاتھا وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ پہلے سے گرفتار عالمگیرخان کوجیل سے گرفتار کیا گیا ہے، عالمگیر خان کوسوشل میڈیاپرویڈیوپوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔