ایفل ٹاور سیاحوں کیلیے خطرہ بن گیا
لندن: برطانوی میڈیا نے فرانس کا مشہور ایفل ٹاور میں پیدا ہونے والے خطرے سے متعلق ایک خبر شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایفل ٹاور کی دوسری منزل میں شارٹ سرکٹ کے باعث فائر الارم بجنے لگا، جس کی وجہ سے دلچسپی سے بھرپور عالمی شہرت کا حامل ایفل ٹاور کو سیاحوں سے خالی کروا لیا گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایفل ٹاور کی لفٹ میں فنی خرابی کی وجہ سے فائر الارم بجنے لگا ، جہاں ماہرین کی جانب سے بھرپور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایفل ٹاور میں پیدا ہونے والا شارٹ سرکٹ ٹاور کی دوسری منزل اور چوٹی کے درمیان لفٹ سسٹم میں نکل آیا۔ ایفل ٹاور کی انتظامیہ اور اس کے ادارے کے جاری بیان کے مطابق ٹاور کو دن کے اوقات میں اس کے باقی حصے کو بتدریج دوبارہ سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا مگر دوسری طرف سیاحوں کو دوسرے فلور سے اوپر جانے کے لیے ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔