پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا دن، انڈیکس کی ایک لاکھ 13 ہزار کی سطح بحال

84
In the history of Pakistan Stock

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز تیزی رہی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار کی سطح بحال ہوگئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں ریکارڈ تیزی کے سبب انڈیکس کی 5 سطحیں بحال ہو گئیں۔

پیر کے روز بازار حصص میں بتدریج ایک لاکھ 10 ہزار، 11 ہزار، 12 ہزار، 13 ہزار اور 14 ہزار پوائنٹس کی 5 سطحیں بحال ہوئیں۔ تاہم مارکیٹ کے اختتام تک ایک کاروباری دن میں دوسری تاریخ ساز تیزی ریکارڈ ہوئی ہور کے ایس ای 100 انڈیکس 4411 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 113924 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جس سے انڈیکس کی 4 سطحیں بحال ہو گئیں۔