ٹرمپ کا امریکا میں ٹک ٹاک پرپابندی نہ لگانے عندیہ

120
Trump's intention not to ban

نیویارک: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی نہ لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ پلیٹ فارم کو مزید کچھ وقت تک امریکا میں کام کرتے رہنا چاہیے۔

میڈیا کے مطابق امریکا میں ہزاروں افراد کے سالانہ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی تعریفیں کیں۔نو منتخب امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ صدارتی انتخابات کے دوران ٹک ٹاک پر انہیں اربوں بار دیکھا گیا، یہ بہت اچھا تجربہ تھا۔ ہمیں اس بارے میں سوچنا شروع کرنا چاہیے کہ ٹک ٹاک کو مزید وقت کے لیے امریکا میں کام کرتے رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کے دوران ٹک ٹاک پر گئے،جہاں ہمیں، اربوں، اربوں بار دیکھا گیا، یہ بہت اچھا تجربہ تھا، ہمیں اس حوالے سے بھی سوچنا چاہیے۔

حیران کن طور پر اپنے سابق دور میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی پہلی بار ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی مہم شروع کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے خلاف قرار دیا تھا، تاہم ان کے فیصلے کو اس وقت عدالتوں نے مسترد کردیا تھا۔

اب ان کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ امریکی حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا دیا گیا وقت ختم ہونے کے قریب ہے۔