حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

111

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اس مذاکراتی اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کی، اس ملاقات میں حکومتی اتحاد کی جانب سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ، نوید قمر، عرفان صدیقی، فاروق ستار اور راجا پرویز اشرف نے شرکت کی۔

دوسری جانب، اپوزیشن کی طرف سے علامہ ناصر عباس اسد قیصر اور حامد رضا نے مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بن کر اجلاس میں شرکت کی۔

مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے آئندہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور کمیٹی کا اگلا اجلاس 2 جنوری کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ حکومت جب بھی مذاکرات کی بات کرتی تو دوسری طرف سے ٹویٹ آجاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے اپنے مطالبات کی فہرست پیش کی جائے گی۔