غزہ: اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32  فلسطینی شہید

110

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہداء کی تعداد 32 سے تجاوز کر گئی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے 2 ہسپتالوں اور ایک پناہ گزین کیمپ پر کی گئی بم باری کے نتیجے میں 32 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری سے جبالیہ میں ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 یونیسیف کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق غزہ کے بچے سردی، بیماری اور صدمے کا شکار ہیں جبکہ 96 فیصد خواتین اور بچے غذائی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار 259 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 107600 سے تجاوز کر گئی ہے ۔