الیکشن کمیشن: اراکینِ پارلیمنٹ اور اہل خانہ سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب

113
Election Commission: Request details

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ 31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں، اراکین پارلیمنٹ اپنے اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے کے بھی پابند ہیں۔

گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی، گوشواروں میں غلط معلومات جمع کرانے کی صورت میں سیکشن 137 کے تحت بدعنوانی کی پاداش میں کارروائی کی جائے گی۔