بلوچستان میں شدید سردی:درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک گرگیا

110

کوئٹہ:سرد موسم کی شدت میں اضافے کے ساتھ بلوچستان کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نمایاں طور پر گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں سردی کا زور برقرار ہے اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت مزید بڑھ جاتی ہے۔ 

موسم کے  حوالے سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق زیارت میں  کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح قلات میں منفی 5، کوئٹہ منفی 4، ژوب میں بھی منفی 4 ریکارڈ ہوا ہے۔

اُدھر سبی میں 3 ڈگری، تربت میں 9، نوکنڈی 1 ڈگری، منفی 1 ڈگری، 13 ڈگری اور جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

صوبے کے پہاڑی علاقوں میں موسم انتہائی سرد ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، خاص طور پر رات اور صبح کے اوقات میں ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں سردی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔