گجرات: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مدارس بل کے معاملے پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے سازشی عناصر کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اُن کی خیریت دریافت کی۔
چوہدری شجاعت حسین نے مدرسہ رجسٹریشن بل پر مولانا فضل الرحمن کےکردارکو سراہا اور افہام و تفہیم سے مسئلے کے حل پر خوشی کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس موقع سے مولانا فضل الرحمن نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیریت دریافت کرنے اور رابطہ کرنے پر چوہدری شجاعت حسین کاشکریہ ادا کیا۔