لاہور میں فیصل ٹائون کے علاقے میں ناشتہ مفت نہ دینے پر دکاندار پر تشدد کرنے والے ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان چند روز قبل علی الصبح فیصل ٹائون میں واقع چنے والے سے ناشتہ لینے آئے، دکاندار نے پیسوں کا تقاضا کیا جس پر ملزمان گن پوائنٹ پر تشدد اور مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔
ایس ایچ او فیصل ٹان سلمان اکبر کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو تشدد اور دھمکیاں دیتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم گلزار 3 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔
دکاندار نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی ملزمان 5 ہزار کا ناشتہ گن پوائنٹ پر لے جا چکے ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ دیگر ملزم کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا، عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے