پختونخوا میں اپوزیشن کو متحد کرنے کا ٹاسک بیرسٹر سیف کے حوالے

28

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی نے مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کو اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے غیر جمہوری اقدامات کے خلاف اپوزیشن کو متحد کیا جائے گا۔ بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنماؤں سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک رواں ہفتے متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جی ڈی اے رہنما پیر پگارا اور ذوالفقار مرزا سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، پی ٹی آئی جمہوریت بچانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔