اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کی میری ٹائم افیرز کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو چیئرمین عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میںمنعقد ہوگا اجلاس میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں ویسلز کی خریداری سمیت اکائونٹس کی تفصیلات اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائیگی اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے جانیوالی سفارشات پر عمل درآمد سمیت پورٹ قاسم اتھارٹی کے ملازمین کو گذشتہ ایک سال کے دوران دئیے جانیوالے اعزازیے کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی۔