پشاور (آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ مکین میں فائرنگ کے تبادلہ میں 16 سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی شہادت پر اظہار عقیدت کرتے ہوئے شہید سیکورٹی فورسز اہلکاروں کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے
بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کیخلاف سیکورٹی فورسز کے بلند عزم و بہادری پر پوری قوم کو فخر ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز نے لازوال قربانیوں دی ہیں،ملکی دفاع و سلامتی کے لیے قیمتی جانیں قربان کرنیوالے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔