قومی اسمبلی کی امورہوا بازی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

36

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کی امور ہوا بازی کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو چیئرمین نوابزدہ افتخاراحمد خان بابر کی سربراہی میں نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا اجلاس میں پی آئی اے کے بیرون ممالک میں تعینات سٹاف سمیت دبئی ائیرپورٹ پر تعینات منیجر کی جانب سے خواتین سٹاف کے ساتھ حراسمنٹ کے حوالے سے متعلقہ حکام بریفنگ دیں گے اجلاس میں اسلام آباد ائیرپورٹ کی بہتری
کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سمیت کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔