نارووال (صباح نیوز) پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت آتی ہے تو ہر طرف ترقیاتی منصوبے شروع ہو جاتے ہیں، پی ٹی آئی نے 4 سال میں نارووال میں ایک اینٹ تک نہیں لگائی، آنے والا وقت تعلیم اور ہنر کا دور ہے۔ وہی بچے کامیاب ہوں گے جو انوویشن کے جذبات رکھتے ہوں گے۔ ان خیالات کا
اظہار انہوں نے نارووال پبلک اسکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نارووال اسپورٹس سٹی کو دوبارہ شروع کررہے ہیں،اسپورٹس سٹی کے آغاز سے نارووال کے کھلاڑی پاکستان کی تمام کھیلوں کی قومی ٹیموں میں شامل ہوں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال نے این پی ایس کے طلبہ کی جانب سے لگائی جانے والی سالانہ آرٹ اینڈ سائنس ایگزیبیشن کا جائزہ لیا اور رکھے جانے والے ماڈلز دیکھے اور بچوں کے ساتھ سائنس کے بنیادی اصولوں بارے تفصیلی گفتگو کی۔