اسلام آباد: پمزاسپتال کی مرمت کیلیے250ملین روپے جاری

33

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وزارت صحت نے پمز ہسپتال کی مرمت کیلیے 250 ملین کے اضافی فنڈز ریلیز کر دیئے،وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب نے کہاہے کہ ہسپتال کی تزین و آرائش کا کام بروقت اور تیزی سے مکمل کیاجائے۔وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب نے دورے کے
دوران پمز ہسپتال کی مین بلڈنگ ایم سی ایچ اور چلڈرن ہسپتال کی مرمت اور ری ویمپنگ پلان کا جائزہ لیا ‘ دورے کے دوران سی ڈی اے کے انجینئرز اور پمز کی انتظامیہ نے سیکرٹری ہیلتھ کو جاری کام بارے بریفنگ دی۔وفاقی سیکرٹری نے ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ واش رومز کی مرمت اور صاف ستھرائی کے نظام کو یقینی بنائیں چھتوں کی لیکج کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کریں اور مریضوں کی سہولیات کیلیے خراب اسٹریچر کی ریپیرنگ کو فوری طور پر یقینی بنایاجائے ‘ ہسپتال کی تزین و آرائش کا کام بروقت اور تیزی سے مکمل کی جائے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات میں مزیز بہتری لائی جایے سیکرٹری ہیلتھ نے مزیز کہا کہ وزارت صحت نے پمز کو ہسپتال کی ریپیرنگ اور مینٹیننس کیلیے 250 ملین کے اضافی فنڈز ریلیز کر دیے ہیں اور 150 ملین فنڈز مزیز فراہم کریں گے۔