حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 حیدرآباد کے انچارج روشن علی مھیسرنے کہاہے کہ انکاادارہ شہریوں کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 24 گھنٹے سہولیات فراہم کررہا ہے انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہمارے جوانوں کی اولیں ترجی زندگی بچانا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے وفد کے دورہ ریسکیو سینٹر کے موقع پر بریفنگ کے دوران کیا۔ ایچ یو جے دستور کے وفد میں صدر لالا مرزا خان، سینئر نائب صدر محمد خالد شیخ،نائب صدر شمشیر خاصخیلی، جنرل سیکرٹری عارف حسین نورانی، خازن وسیم شیروانی، سیکرٹری اطلاعات اقبال پرویز، ممبر مجلس عاملہ نصیر راہی شامل تہے روشن علی مھیسرنے مزیدکہاکہ حیدرآباد ریسکیوسینٹر 1122میں ان کی پاس 15 ایمبولینسس موجودہیں جس میں سے تین ایمبولینس میں وینٹی لیٹرکی سہولت بھی موجودہیںجبکہ دیگرمیں آکسیجن کی سہولت ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ نیشنل ہائی وے اورموٹر پربھی حادثات کے دوران اپنے حدودمیں تمام واقعات حادثات کی نگرانی کرتے ہیں جس کے لیے ان کے پاس ایک کنٹرول روم ہے جس کے ذریعے وہ حادثات کی مکمل انفارمیشن حاصل کرکے ٹیموں کوروانہ کرتے ہیں یہ کنٹرول روم24گھنٹے کام کرتا ہے اس کے علاوہ ان کے پاس جدیدآلات موجودہیں جس سے وہ ،آگ بجھانے ،سیلاب اوردیگر قدرتی آفات پیش آنے والے واقعات میں شہریوں کومددفراہم کرتے ہیں۔انہوں نے HUJ کے وفدکوبتایاکہ ان کے پاس افسران سمیت 100 افراد کااسٹاف ہے جس سے وہ پورے ضلع کوکورکرتے ہیں،اس کے علاوہ ان کے پاس فائرٹنڈرایمبولینسس اوردیگر جدید آلات موجودہے جس کی مدد سے وہ شہریوں کوریسکیوکرتے ہیں۔روشن مھیسرنے کہاکہ ایمرجنسی ریسکیوسینٹر 1122 میں بہترین غوطہ خور عمارتوں پرآئرن مین کی طرح برق رفطاری سے چڑھ کرآگ پرکنٹرول کرنے کے لیے تربیت یافتہ جوان موجود ہیں،تاہم 1122 کی ایمبولینس سروس پورے سندھ میں کام کررہی ہے ہمیں دیگر اضلاع سے بھی کالز موصول ہوتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں لیکن ایمرجنسی ادارے کوغیر ضروری کالز،غلط انفارمیشن دینے سے گریز کریں تاکہ اس وقت کو کسی انسانی جان کو بچانے میں استعمال کیے جاسکے۔ روشن علی مہیسر کی جانب سے ایچ یو جے کے وفد کے لیے عصرانہ کا اہتمام کیا جبکہ سندھی ثقافت اجرک کے تحفے پیش کیے۔