سرکاری اسکولوں کامعیار تعلیم پرائیوٹ اسکولوں سے کم نہیں ،جاوید تالپور

62

سکھر ( نمائندہ جسارت )تعلقہ ایجوکیشن آفسر روہٹی میر جاوید علی تالپور نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں کا معیار تعلیم پرائیوٹ اسکولوں سے کم نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول پیارو خان لبانو نیویارڈ کے اسکول ٹیچر محمد بخش سولنگی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد بخش سولنگی کی بہترین خدمات پر انہیں سندھ کی ثقافت اجرک ٹوپی اور پھولوں کے ہار پہنائے اور سروس کے 32 سال پورے کرکے ریٹائرڈ ہونے پر مبارکباد دی۔ ٹی ای او میر جاوید نے کہا کہ محمد بخش سولنگی نے اپنے فرائض محنت ایمانداری سے انجام دیے محکمہ تعلیم اور طلبہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ تقریب سے پ ٹ الف کے صدر زکریا برڑو،ہیڈ ماسٹر عبدالخالق مہتم نے بھی محمد بخش سولنگی کی خدمات کو سراہاتے ہوئے خراج تحیسن پیش کیا۔اس موقع پر مختلف اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر میر آصف،اعجاز احمد شیخ،منظور احمد چنا اور عبدالضمیر مہتم ودیگر استاتذہ طلبہ موجود تھے۔