سجاول(نمائندہ جسارت) 22 جمادی الثانی خلیفہ بلا فصل حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضہ کی یوم وفات کی نسبت سے 22 دسمبر بروز اتوار صبح 11 بجے جامع مسجد خالد بن ولیدؓ سجاول سے سٹی صدر عرفان ہاشمی ، حافظ اسماعیل الحداد اور محمد الیاس فاروقی کی قیادت میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مدح صحابہ ؓ چلڈرن واک کی گئی جس میں بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔جلوس مسجد خالد بن ولیدؓ سے شہر کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب سجاول پہنچا جہاں بچوں نے حضرت سیدنا ابو بکر صدیق ؓ کی عظیم قربانیوں، ان کی دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے غزل پڑھی اور تقریریں کیں بچوں نے پرجوش انداز میں مصطفیٰ کا ہمسفر ابوبکرؓ ابوبکرﷺ کے نعرے لگائے۔