اسماعیل بلوچ گوادر پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ منتخب،عہدیداروں کی انتخاب کیلئے الیکشن کمیٹی قائم

85

گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر پریس کلب کا سالانہ جنرل کونسل منعقد ، کارکردگی و مالیاتی رپورٹ پیش ، ممبران کی جانب سے سیکرٹری و مالیاتی رپورٹ پر بحث و مباحثہ ، کابینہ معیاد ختم ہونے پر تحلیل ، تین رکنی الیکشن کمیٹی کا چناؤ ، جنرل کونسل نے سینئر صحافی اسماعیل بلوچ کو پریس کلب کا نیا سرپرست اعلیٰ منتخب کرلیا علاقے میں شاندار صحافتی خدمات کی روشنی میں کانفرنس ہال کو بطور اعزاز ان کے نام سے منسوب کردیا۔ جنرل کونسل کا فیصلہ ، سالانہ مالیاتی آڈٹ کے لیے دو رکنی آڈٹ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ گوادر پریس کلب کابینہ نے انتہائی صبر و تحمل اور ممبران کی تعاون اوردلچسپیوں سے پریس کلب کو فعال و متحرک بناتے ہوئے اپنا عرصہ مکمل کرلیا۔ جس کے لیے کابینہ تمام صحافی ممبران کی شکر گزار ہے۔ سابق صدر شریف ابرہیم کا اختتامی خطاب۔ تفصیلات کے مطابق گوادر پریس کلب کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس اتوار کے روز پریس کلب ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت گوادر پریس کلب کے صدر شریف ابرہیم نے کی۔اجلاس میں پریس کلب کے جملہِ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اجلاس میں چار ایجنڈے پیش کیے گئے۔ جس میں سالانہ کارکردگی / سیکرٹری رپورٹ اس پر بحث، سالانہ مالیاتی رپورٹ اس پر بحث، نئے سرپرست اعلیٰ کا چناؤ ، متفرقات ، اور الیکشن کمیٹی کا چناؤ ، جنرل سیکرٹری اسماعیل عمر نے گوادر پریس کلب کی سالانہ کارکردگی سیکرٹری رپورٹ پیش کی جس میں پریس کلب کے مسائل مشکلات، سمیت اپنے دور کے خامیوں اور کامیابیوں پر تزکرہ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان کی کابینہ نے اپنے دور میں مسائل و مشکلات کے باوجود پریس کلب کو فعال و متحرک بنانے میں اپنا کردار ادا کیا انتہائی صبر و تحمل اور دوستوں کی مدد و تعاون کے سبب ہم نے اپنا سالانہ معیاد خوش اسلوبی سے پورا کیا حالانکہ اس دوران انہیں انتہائی تلخ اور مشکل فیصلے بھی کرنے پڑے جس کے لیے پریس کلب کے ممبر دوستوں نے ہماری رہنمائی کی اور ساتھ دیا جس پر ہم تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں۔بعد ازاں سیکرٹری رپورٹ پر ممبران کی جانب سے سوالات اور بحث و مباحثہ بھی کیے گئے بعض معاملات پر انہیں تعمیری انداز میں تنقید بھی کی گئی۔ بعد ازاں ممبران کی جانب سے سالانہ کارکردگی اور سیکرٹری رپورٹ کی منظوری دی گئی جنرل کونسل کے دوسرے ایجنڈے میں خازن شئے حق بلوچ نے گوادر پریس کلب کی سالانہ مالیاتی رپورٹ پیش کی۔ کونسل نے سالانہ مالیاتی رپورٹ کی آڈٹ کے لیے سہیل محمود اور یعقوب پڑ پر مشتمل دو رکنی آڈٹ کمیٹی کی تشکیل کی جو مالیاتی رپورٹ اور سالانہ آمدن و اخراجات پر آڈٹ کرکے اپنی رپورٹ آئندہ نو منتخب کابینہ کو پیش کرے گی۔ جنرل کونسل کے دوسرے ایجنڈے میں گوادر پریس کلب کے فائونڈر ممبر سینئر صحافی اسماعیل بلوچ کو گوادر پریس کلب کا سرپرست اعلیٰ منتخب کرلیا اور ان کی شاندارصحافتی خدمات اعتراف میں پریس کلب کے کانفرنس ہال کو ان کے نام سے منسوب کرلیا۔ جنرل کونسل کے تیسرے ایجنڈے میں متفرقات پیش کیے گئے جس میں ممبران کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف سوالوں کے جوابات دیے گئے۔ اجلاس کے آخری ایجنڈے میں پریس کلب کے آئندہ کابینہ الیکشن کرانے کے لیے ایک تین رکنی الیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے چیئرمین ایم بی سالک جبکہ ارکان میں اختر ملنگ اور اے حلیم بلوچ شامل ہیں۔ جو آئندہ پریس کلب کی کابینہ کی الیکشن کرانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ سیکرٹری رپورٹ میں اسماعیل عمر نے اپنی رپورٹ میں پریس کلب کے بہترین مفاد میں ممبران کے درمیان بہترین مراسم اور یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں جنرل کونسل کے اختتام پر شریف ابرہیم نے اپنے آخری صدارتی خطاب میں پریس کلب کے جملہِ صحافیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پورے سال ہمارے ساتھ تعاون کیا اور ہماری رہنمائی کی۔ آخر میں ممبران کو ریفریشمنٹ دیا گیا۔