آزاد کشمیر میں مزید 4 حلقوں کے اضافے کا امکان

36

مظفرآباد(صباح نیوز)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 45 حلقوں میں مزید 4 کے اضا فے کا امکان ہے ۔ الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر نے عام انتخابات سے قبل آزادکشمیر میں مزید 4 حلقوں کے اضافے کیلیے وزیراعظم آزاد کشمیر کو تحریک کردی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈعبدالرشید سلہریا نے وزیراعظم آزادکشمیر کو مکتوب لکھ دیا جس میں کہاگیا ہے کہ ضلع حویلی کا علاقہ بھیڈی، ضلع جہلم ویلی کا علاقہ کرناہ بوجہ برفباری سردیوں میں بند ہونے، ضلع بھمبر اور ضلع مظفرآباد
کاحلقہ کھاوڑہ آبادی کے تناسب سے بڑے حلقے ہیں جہاں پرایک حلقے میں انتخابات کے انعقادمیں مشکلات ہیں لہٰذا ان کو 2، 2 حلقوں میں تقسیم کردیا جائے تاکہ عوام کو امور ریاست میں شرکت کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسرآسکیں۔ان حلقوں میں اضافے سے بجٹ پر ایم ایل اے صاحبان کی تنخواہ و مراعات کے علاوہ کوئی اور بوجھ نہیں پڑے گا۔