سماجی تنہائی وہ چیلنج ہے جس کا سامنا بزرگ افراد کو اس وقت ہوتا ہے جب ان کے بچے قریب نہیں رہتے۔ وہ مالی مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں، خاص طور پر جب ان کی صحت خراب ہو۔
اکیلے رہنے والے بزرگوں کو منظم جرائم پیشہ گروپوں کی طرف سے زیادہ خطرہ لاحق ہوتا جا رہا ہے، جو بزرگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
جاپان میں چوریوں کی ایک لہر دیکھی گئی ہے، جن میں سے کچھ میں بزرگ افراد کو زخمی یا قتل کر دیا گیا۔
نئے اعداد و شمار کے مطابق 2050 تک جاپان کے 20 فیصد بزرگ افراد اکیلے زندگی گزاریں گے، ٹوکیو حکومت ’’کودو کوشی‘‘ یعنی معمر افراد کو اکیلے مرنے کی صورت حال سے بچانے کے لیے حل تلاش کر رہی ہے۔