پاک سعودی بزنس کمیونٹی: سعودی عرب کو فیفاء 2034 کی میزبانی پرتقریب

47
تقریب میں ملک منظور حسین اعوان، سرداراقبال، امیرمحمد خان اوردیگر نے خطاب

سعودی عرب کو فیفاء 2034 کی میزبانی کا اعزاز ملنے پرپاک سعودی بزنس کمیونٹی کے زیراہتمام جدہ کے مقامی ہوٹل میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مختلف مکاتب فکرکے پُرجوش پاکستانی اور سعودیوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قاری محمد آصف کی تلاوت ِ قران مجید سے ہوا مقررین کہا کہ فیفاء 2034 ء سعودی نوجوانوں اورتمام دنیا کے فٹبال شائیقین کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ آج کی صورتحال میں یہ سعودی عرب ہی ہے جو اتنے بڑے ٹورنامنٹ کے بہتر انتظامات کرسکتا ہے۔ یہاں کی سیکورٹی انتظامات کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، سعودی مقررین نے کہا کہ ہم شکریہ ادا کرتے ہیں منتظمین کا انہوں نے اتنی شاندار تقریب سجائی اور ہمیں دعوت دی۔ تقریب میں خصوصی طور پنجاب کے سابق وزیر صحت اور ہلال احمر پاکستا ن کے سابقہ چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی نے بھی شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی ہرخوشی پاکستان کی خوشی ہے۔ سعودی عرب سے پاکستان کے رشتے پاکستان کی افرادی قوت، کشمیر پالیسی، ہر قدم پر پاکستان کی معیشت کو سہارہ دینے والے ملک سے ہمارے رشتے روز بروز مضبوط ہورہے ہیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کا ویثرن اسوقت دنیا میں سعودی عرب کو ہر محاذ پر پہلے نمبر پر لارہا ہے۔ تقریب میں سعودی مہمانوں کے ہمراہ خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کے منتظم عقیل آرائین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی بھائیوں کی خوشی ہماری خوشی ہے۔ ہم یک جان دوقالب ہیں۔ تقریب کے دوران سعودی مہمان پاکستان اور سعودی عرب کے جھنڈے لہراتے رہے۔ تقریب میں پاکستانیوں کے مختلف فورمز کے عہدیداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے سعودی میڈیا وومن ڈاکڑ سمیرا عزیز، ملک منظور حسین اعوان، سرداراقبال، امیرمحمد خان اوردیگر نے خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض انجم اقبال ورائچ نے سر انجام دیئے۔ تقریب کا اختتام پُرتکلف عشائیہ پر ہوا۔