پاکستان پراپرٹی ایکسپو 14فروری 2025 کوالخبرمیں ہوگا

223

)سعودی عرب کے شہر جدہ، اورالریاض میں بھرپور کامیابی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزبیشن کے زیر اہتمام پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا 8واں ایڈیشن 14 فروری 2025 کو سعودی عرب کے شہر الخبرمیں منعقد کیاجارہا ہے جس میں پاکستان کے مایہ ناز پراپرٹی ایڈوئزر اس ایکسپو میں شرکت کریں گئے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے انوسٹرز کو خصوصی بریفنگ بھی دی جائے گئی اس حوالے سے کاؤنٹرز بکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں دن بدن مختلف کمپنیز کی تعداد میں اضافہ اور انوسٹرز کا رجحان دیکھا گیا ہے اس حوالے ایکسپو کے آرگنائز عمران خٹک نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کی سرمایاکاری میں اضافہ اور انوسٹرزکو قابل بھروسہ کلائنٹ سے متعارف کروانا ہے تاکہ اوورسیز کا سرمایہ محفوظ اور منافع بخش رہے۔یادرہے کہPIPEXکے پہلے ایڈیشن دبئی،قطر، بحرین ودیگر ممالک میں بھرپور کامیابی سے انعقاد پذیرہوئے ہیں جبکہ سعودی عرب میں جاری یہ سلسلہ بھی انتہائی خوش آئند اور اوورسیز کی خاصی دلچسپی کامرکز رہا ہے ۔