خادم حسین بجاڑ کا چوہدری فراز سلیم اورچوہدری رفاقت اعزازمیں عشائیہ

38

پاکستان کے معروف بزنس مین چوہدری خادم حسین بجاڑ نے امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین چوہدری فراز سلیم اوربحرین میں مقیم پاکستانی بزنس مین چوہدری رفاقت کے اعزازمیں ریاض کے مقامی ہوٹل میں پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ چوہدری خادم حسین بجاڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بزنس مین عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور ان کی محنت و لگن کی بدولت دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی کا مثبت تاثر قائم ہو رہا ہے۔ انہوں نے چوہدری فراز سلیم گجر اور چوہدری رفاقت گجر کی کاروباری خدمات کو سراہا اور ان کے مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب سے مقررین نے چوہدری خادم حسین بجاڑ کی اس تقریب کو پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ مقررین میاں ساجد، مسلم لیگ کے سینئر نائب صدرخالد اکرم رانا، قاضی شہزاد، انجینئر راشد منہاس، چوہدری اختر گجر، حافظ محمد ارشد، فرحان الحق کیانی، رانا محمد اشرف، سردار شعیب اور دیگر نے اس بات سراہا کہ اس طرح کی تقریبات سے پاکستان کے کاروباری حلقوں کے درمیان تعاون اور دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔