چائنہ پورٹ ایک تفریحی مقام

80

دسمبر کی چھٹیاں ہونے والی ہیں موسم بدلنے لگا ہے اور بچے جذباتی ہیں ساتھ ساتھ بڑے بھی نت نئی جگہوں اور تفریحی مقامات کی تلاش میں ہوتے ہیں ایسے میں ایک نئی دلچسپ تفریحی جگہ چائنہ پورٹ ہے کراچی کے سمندر کو کاٹ کر 2.5 کلومیٹر طویل ٹریک بنا دیا گیا!تاکہ چائنہ پورٹ آنے والے بڑے بڑے جہازوں کو سمندر کی تیز اور شدید لہروں سے بچایا جا سکے۔یہ کمال طریقہ اپنی جگہ ٹیکنالوجی کا ایک شاہکار اور تخلیقی حسن لئے ہوئے ہے۔ لہروں کے شور ڈھلتے سورج کو دیکھنے والے بڑا سرور محسوس کرتے ہیں جہاں انوکھی تکونی ساخت کے پتھر ٹیٹرا پورٹ سے ڈھائی کلومیٹر سمندری پانی کو کاٹ کر انہیں اس طرح سے جوڑ کر رکھا گیا ہے کہ ان پتھروں کی انوکھی ساخت اوران کے جوڑ اس طرح بنائے گئے ہیں کہ ان کی ساخت ہی سمندری لہروں کی شدت کو کم کر کے بڑے بڑے جہازوں کو لہروں سے محفوظ رکھتی ہے۔ ڈھائی کلومیٹر کی یہ راہ داری سارے شہر کے لوگوں کے لیے خاص کر مچھلی کا شکار کرنے والے شائقین کے لیے خصوصی دلچسپی رکھتی ہے،جو آسانی سے وہاں تفریح کے ساتھ ساتھ مچھلی کا شکار بھی کر سکتے ہیں۔ ڈوبتے سورج،سمندری حسن، لہروں کا شور اور پرسکون ہواؤں میں بنا یہ پرفضا مقام، ان پتھروں کی ا شکال، انکی انوکھی ساخت اورخاص راہداری خصوصی دلچسپی کا باعث ہے۔شکر ہے اللہ کا جس نے ہمیں نہ صرف سمندر دیا بلکہ ساحل سے ہی ہزارہا دلچسپاں اور نئے دلفریب نظارے دیئے۔ دلچسپی رکھنے والوں کو ضرور ان جگہوں کو دیکھ کر اللہ کی معرفت حاصل کرنی چاہیے۔ میرا پاکستان!سدا سلامت رہے۔عوام اس کی صفائی ستھرائی اور قدرتی حسن کی شان میں گندگی کر کے کبھی گستاخی نہ کریں بلکہ اس نعمت کی قدردانی، حفاظت اور صفائی کا خاص خیال رکھیں اور قومی ورثے کا درجہ دیں۔