کھجور اور دودھ ایک صحت بخش غذا

80

کھجور میں فائبر اور قدرتی مٹھاس ہوتی ہے جو توانائی میں شدت بڑھاتی ہے۔ جب آپ دودھ کو کھجور کے ساتھ ملاکر پیتے یا کھاتے ہیں تو یہ مرکب ہاضمے کو سست کرتا ہے جو چکنائی اور پروٹین کے جذب کے لیے فائدہ مند ہے۔
ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھجور کو ملانا سردیوں میں آپ کے جسم کو کئی گنا زیادہ صحت مند، مضبوط اور توانا رکھنے کا موثر طریقہ بن جاتا ہے۔کھجور اور دودھ دل کی بیماری اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرنے اور خون کی صحت مند گردش کو بھی فروغ دینے میں مدد کرتا ہے کیونکہ یہ پوٹاشیم اور کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کی صحت کے لیے دو اہم غذائی اجزاء ہیں۔