شہید بیٹےکاشف کےایصال ثواب کیلئےمشتاق بلوچ جانب سےعمرہ کی ٹکٹیں

127
مشتاق بلوچ عمرہ کے ٹکٹ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کے ساتھ

ریاض میں پاکستان پیپلزپارٹی گلف مڈل ایسٹ کے نائب صدراور معروف سماجی شخصیت مشتاق بلوچ کی جانب سے ان کے شہید بیٹے کاشف بلوچ کے ایصال ثواب کیلئے چند خوش نصیبوں کو عمرہ کے ٹکٹ دیئے گئے۔ اس موقع پر مشتاق بلوچ کا کہنا تھا کہ عمرے کے ٹکٹ دے کر مجھے روحانی اور قلبی سکون میسر آیا ہے۔ میری خوش قسمتی ہے کہ اللہ سبحان تعالٰی نے مجھے یہ توفیق عطا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ کے ٹکٹیں ملنا انسان کے مقدر کی بات ہے۔ سب عزتیں اور فضلیتں اللہ عزوجل کی طرف سے ملتی ہیں۔ مشتاق بلوچ نے عمرے کی ٹکٹیں تقسیم کرتے ہوئے خوش نصیبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی زیارت ہرمومن کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے۔ انہوں نے حرمین شریفین جانے والوں کو اپنے شہید بیٹے کاشف بلوچ کے بلند درجات کیلئے دعا کی گذراش کی اورعزم کیا کہ میں آئندہ بھی عمرہ کرنے والوں کی خدمت میں پیش پیش رہوں گا۔ میں سمجھتا ہوں یہ ہی میرا سرمایہ حیات ہے۔ لیاقت علی سمیت دیگر نے عمرہ کا ٹکٹ دینے پر مشتاق بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے شہید بیٹے کی کامل مغفرت کی دعا کی تقریب میں شریف بلوچ بھٹو ، قریب اللہ ، حیدر علی آتش ، ہدایت اللہ ، احسن جمیل، پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے سینئرنائب صدر ملک ناظم علی اور دیگر نے مشتاق بلوچ کی اس ایمان افروز کاوش کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور ان کے شہید بیٹے کیلئے دعا کی کہ اللہ سبحان تعالٰی شہید کاشف بلوچ کو غریق رحمت فرما کر اپنے جوارے رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین ۔