کراچی (پ ر)تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں وطن عزیز کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے 16بہادر جوانوں کی عظمت کو سلام و خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کا اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی کا تشکیل دینا اور اس امید کا اظہار کرنا کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا سمجھ سے بالاتر ہے چونکہ اتحادی حکومت نے خود ہی ملکی سلامتی کو دائو پر بھی لگا رکھا ہے اور قومی مفاد کو مقدم رکھنے کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح و اہمیت بھی دے رہی ہے اس کے باوجود عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہی ہے ۔