اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والی گدا گری میں ملوث 3 خواتین سمیت 4 مسافرگرفتار کرلیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کےترجمان نے بتایا کہ گداگری میں ملوث گرفتار ہونے والی 3 خواتین کی شناخت روبینہ بی بی، عنایت بی بی اور مقصود بی بی کے نام سے ہوئی، جو فلائٹ نمبر او وی 505 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچیں۔
ترجمان نے کہا کہ گرفتار مسافر کی شناخت الہاندو پنور کے نام سے ہوئی ہے، جس کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا، ملز پہلے بھی گداگری میں ملوث تھا ، جس کی بنیاد پر سعودی حکومت نے ملزم کو ڈی پورٹ کردیا تھا، ملزم ایک بار پھر عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے کی کوشش کررہا تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔