حکومت کا  مقررہ مدت کے اندر عوام کو پاسپورٹ  دینے کا اعلان

153
imprisoned in Saudi Arabia

کراچی:حکومت نے شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں ہونے والی تاخیر کا ازالے کا نوٹس لیتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نےاوپن  پاسپورٹ آفس عوامی مرکز اور نادرا ڈیفنس میگا سینٹر کے اچانک دورے کے دوران  پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کو اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے۔

وزیرداخلہ نے بعض شہریوں کے شناختی کارڈز کے ایشوز کو موقع پر ہی حل کرنے کے لیے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے پاسپورٹ آفس اور نادرا سینٹرز کے دورے کر رہا ہوں، عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ نادرا سینٹرز کے باہر قومی شناختی کارڈ بنوانے کےلیے عوام کے لائنوں کی ایک طویل قطار لگی ہوتی ہے۔