پی ٹی آئی قیادت عمران خان کو جیل میں رکھنے کی سازش میں ملوث ہے، فواد چودھری

144
investigated

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق رہنما فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ حکومت کو مسئلہ شہیدوں کا مذاق اڑانے اور پاکستان پر پابندیاں لگانے کی کمپین سے ہے، پی ٹی آئی قیادت مائنس عمران فارمولا چلا رہی ہے، جو عمران خان کو جیل میں رکھنے کی سازش میں ملوث ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کی رہائی اسی وقت ممکن ہے جب پی ٹی آئی کی قیادت  تبدیل ہوگی،  تحریک انصاف  میں مخصوص لابی عمران خان کو جیل میں قید رکھ کر سیاست اور پیسے میں کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اوورسیز اور پاکستان سے آپریٹ ہونیوالے ملک دشمن سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس چلانے والے افراد کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، عمران خان کو باہر آنے کے لیے قیادت کوتبدیل کرنا  ہوگا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان سے بہت ڈری ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، حکومت بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہتی ہے، لیکن عمران خان کے مطالبات ماننے کو تیار نہیں ہے۔