کراچی: گزشتہ 24گھنٹوں میں کراچی میں اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے، عائشہ منزل پر مسافر بس کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکرلگنے سے خاتون دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کےمسافر بس کے ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا جبکہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جس کے بعد مشتعل افراد نے مسافر بس کو آگ لگا کر سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ پیش آتے ہی زخمی موٹرسائیکل فرد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا جبکہ خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد اور قانونی کارروائی پوری ہونے پر لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی وجہ سے حادثے کی جگہ پر موجود افراد مشتعل ہوگئے، جنہوں نے مسافر بس کو آگ لگا کر احتجاج کرتےہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک کا نظام بہتر کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔