جماعت اسلامی خواتین کراچی کی 5 روزہ تربیت گاہ کل سے ہوگی

36

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے تحت ارکان کی تربیت گاہ پیر 23 دسمبر سے شروع ہوگی۔اضلاع کو تین اسروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پیر منگل،24 اور23 دسمبر کو جنوبی کورنگی قائدین اور گلبرگ ،25اور 26 بروز بدھ جمعرات وسطی ،کیماڑی ،ملیر ائیر پورٹ اور 26 27 بروز جمعہ ہفتہ ضلع شرقی غربی گڈاپ شمالی اور سائیٹ غربی کی ارکان شرکت کریں گی۔تربیت گاہ سے قیمہ پاکستان حمیرا طارق ،مرکزی نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی ،امیر حلقہ کراچی منعم ظفر ،ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب اور نائب قیمات خطاب کریں گی ۔ناظمہ حلقہ
خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے ارکان کو وقت کی پابندی کے ساتھ کل وقتی شرکت کی دعوت دی ہے۔