کوئٹہ (نمائندہ جسارت) اینٹی نار کوٹکس فورس نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔ اے این ایف حکام کے مطابق گزشتہ دنوں اینٹی نا ر کو ٹکس فورس نے بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے برابچہ میں کارروائی کرتے ہوئے 367 کلو افیون، 55 کلو چرس، 19 کلو آئس، 79 کلو بھنگ کے بیج، 58 کلو پوست کے بیج اور 232 کلو مشتبہ مواد برآمد کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نار کوٹکس فورس نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس اختر آباد سے 180 کلو ہیروئن برآمد کر لی، ایک اور کا رروائی میں مغربی بائی پاس کے علاقے جبل نور سے بھی 169 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ دریں اثناء اے این ایف نے ضلع کیچ میں ہوٹل کے قریب 6 کلو آئس برآمد کر لی۔