سکھر: گھر پر قبضے کے خلاف خاتون کا بچوں سمیت احتجاج

31

سکھر (نمائندہ جسارت) مسمات ناہید مہر نے بااثر افراد کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شوہر سیپکو ملازم عبدالطیف مہر کو گزشتہ برس قتل کر دیا گیا تھا، با اثر شخص نے مجھے اور میرے بچوں کو بے گھر کردیا، بچے غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی شکارپور سے اپیل کی کہ ملزم کو گرفتار کرکے جائیداد اور گھر سے قبضہ ختم اور مجھے تحفظ فراہم کرکے انصاف دلایا جائے۔